سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ایک ہفتہ کے دوران کمی ریکارڈ

cement

گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کیلئے درخواستیں طلب کر لیں

ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق 28 مارچ کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1229 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.08 فیصدکم ہے۔

پاکستانی صارفین کی ایک کروڑ 85 لاکھ سے زائد ٹک ٹاک ویڈیوز ڈیلیٹ

پیوستہ ہفتے ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1230 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔اسی طرح 28 مارچ کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1205 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ میں بھی 1205 روپے تھی۔

محمود عباس نے ایک بار پھر فلسطین کے صدر کا حلف اٹھالیا

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آبادمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1210 روپے، راولپنڈی 1199 روپے، گوجرانوالہ 1250 روپے،سیالکوٹ 1250 روپے، لاہور1280 روپے، فیصل آباد1250 روپے، سرگودھا 1230 روپے، ملتان 1234 روپے، بہاولپور1250 روپے، پشاور1201 روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1180 روپے ریکارڈکی گئی۔

بحیثیت کپتان میں نے ہمیشہ شاہین کے مشوروں کی قدر کی، بابر اعظم

کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1171 روپے، حیدرآباد1180 روپے،سکھر1300 روپے، لاڑکانہ 1173 روپے، کوئٹہ 1210 روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1197 روپے ریکارڈ کی گئی  ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں