پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

petrol پیٹرولیم مصنوعات

دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئیں مگر پاکستان میں بڑھ گئیں، پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا اقدام عدالت میں چیلنج کر دیا گیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی طرف سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے درخواست دائر کی۔

دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بین الاقوامی مارکیٹمیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں مگر پاکستان میں بڑھ گئی ہیں۔

مارچ میں مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ

درخواست میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عید سے قبل اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عملدرآمد روکا جائے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف ایک متفرق درخواست شہری منیر احمد نے دائر کی، انہوں درخواست میں وفاقی حکومت، وفاقی وزارت پیٹرولیم اور اوگرا کو فریق بنایا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت کو عوامی مشکلات میں اضافے کا کوئی استحقاق حاصل نہیں ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ عوامی حقوق کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔ عدالت سے اضافہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔

 


متعلقہ خبریں