انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا

Dollar euro dirham riyal ریال ڈالر درہم پاونڈ

دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہو گیا جبکہ دیگر کرنسیوں ، برطانوی پاونڈ ، یورو ، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی بھی قیمتیں گر گئیں ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر مزید 10 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 84 روپے پربندہوا۔

مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں برقرار

آج صبح کاروبار  کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 14 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 80 پیسے پرٹریڈ کر رہا تھا۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 16 پیسے سستا ہو نے کے بعد 280 روپے 4 پیسے پرآ گیا ۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک  میں ڈالر معمولی کمی کے بعد 277 روپے 94 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ کی قیمت میں 2 روپے 20 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 349 روپے 95 پیسے پر آگئی ہےجبکہ یورو 1 روپیہ 37 پیسے سستا ہونے کے بعد 299 روپے 13 پیسے کا ہو گیا۔

جھوٹے تبصرے کرکے ڈالر کمائے جاتے ہیں ، جو جتنا جھوٹ بولے گا اتنا ہی بکے گا ، چیف جسٹس

علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم کی قیمت 76 روپے 7 پیسے پر برقرار رہی جبکہ سعودی ریال 6 پیسا سستا ہونے کے بعد 74 روپے 24 پیسے کا ہو گیا ۔
دوسری جانب مسلسل کئی روز مہنگا ہونے کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کم ہوئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاؤڈر بھرے دھمکی آمیز خطوط موصول

جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 429 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 3 ہزار 275 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر کم ہو کر 2273 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں