نام غلط پکارے جانے سے پریشان جوز بٹلر، جوش بٹلر بن گئے

Jos Buttler

لندن: انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ہمیشہ غلط نام سے پکارے جانے پر تنگ آ کر اپنا نام ہی تبدیل کر لیا۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں جوز بٹلر کئی سالوں سے اپنا نام غلط طریقے سے لکھے اور پکارے جانے پر گلہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کا کپتان جوز بٹلر ہوں لیکن پوری زندگی مجھے غلط نام سے ہی پکارا جاتا رہا۔ عوام سے لے کر میری والدہ تک اور یہاں تک کے میری سالگرہ کارڈ پر بھی مجھے پیارے جوش کہہ کر پکارا جاتا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی کو نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ

وائٹ بال کرکٹ کپتان نے کہا کہ مجھے برطانوی حکومت کی جانب سے ایم بی ای میڈل ملا اس پر بھی جوش بٹلر ہی لکھا ہوا تھا۔

انہوں ںے کہا کہ 13 سال تک ملک کی نمائندگی کرنے اور 2 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد وقت اب آگیا ہے کہ میں اس مسئلے کو حل کر دوں اور اب یہ مسئلہ میں سب کے لیے حل کر رہا ہوں۔ اب آفیشل طور پر میرا نام جوش بٹلر ہے۔

واضح رہے کہ 33 سالہ جوش بٹلر انگلینڈ کی جانب سے اب تک 57 ٹیسٹ، 181 ون ڈے اور 114 ٹی20 میچز کھیل چکے ہیں، وہ 2019 کا آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی انگلش ٹیم کا حصہ تھے اور انگلینڈ نے 2022 میں اُن کی کپتانی میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا۔

 


متعلقہ خبریں