شاہین آفریدی کو نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ

shaheen afridi

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شاہین شاہ آفریدی کو روٹیشن پالیسی کے تحت آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سلیکشن کمیٹی فاسٹ باؤلر کو ورلڈ کپ سے قبل آرام دینا چاہتی ہے۔

سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی مسلسل کرکٹ کھیلنے کے باعث تھکاوٹ کا شکار ہیں اور مسلسل کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے ان کی رفتار کم ہو گئی ہے۔

پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتی ہے۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اگر میں قومی ٹیم کے معاملات میں لابنگ کرتا تو پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کا چیئرمین ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: کاکول میں جاری قومی کرکٹ ٹیم کا کیمپ جلد ختم کئے جانے کا امکان

ایک تقریب کے دوران سوالات کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بطور انسان مجھے کیا یہ اچھا لگے گا کہ میں کہوں شاہین آفریدی کو کپتان بنا دیا جائے ؟ میرے منہ سے یہ بات مجھے ہی اچھی نہیں لگے گی کہ میں اپنے کسی بندے کو سپورٹ کروں۔

انہوں نے کہا کہ میں محمد رضوان کے بارے میں چار پانچ ماہ سے کہہ رہا ہوں اسے وائٹ بال کا کپتان بنا دیں اور ریڈ بال کی کپتانی بابر اعظم کو کرنے دیں۔


متعلقہ خبریں