گوگل کا پوڈ کاسٹ ایپ کو بند کرنے کا فیصلہ


گوگل کی جانب سے معروف پوڈ کاسٹ ایپ کو بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گوگل انتظامیہ کی جانب سے صارفین کو آگاہ کیا جارہا ہے کہ وہ گوگل پوڈ کاسٹ کو بند کررہے ہیں، اسی تناظر میں صارفین پر زور دیا جارہا ہےکہ وہ یوٹیوب میوزک یا کسی اور سروس پر اپنا ڈیٹا منتقل کریں۔

9 مئی سانحہ کے بعد روپوش حماد اظہر منظر عام پر آگئے

رپورٹس کےمطابق گوگل صارفین کو ایپ میں نوٹیفکیشن بھیج رہا ہے جس میں انہیں 2 اپریل کی ڈیڈ لائن سےمتعلق آگاہی فراہم کی جارہی ہے ،اور ساتھ اس بات پر بھی زور دیا جارہا ہے کہ پوڈ کاسٹ کو یوٹیوب پر منتقل کر لیں۔

کیونکہ یوٹیوب ہی صارفین کے مزاج اور ترجیحات سے مطابقت رکھتا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پوڈ کاسٹ ایپ کے مقابلے میں یوٹیوب پر پوڈ کاسٹ دیکھنے اور سننے والوں کی تعدا د زیادہ ہے۔

پاکستانی صارفین کی ایک کروڑ 85 لاکھ سے زائد ٹک ٹاک ویڈیوز ڈیلیٹ

خیال رہے کہ پوڈ کاسٹ اب بھی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے لیکن شٹ ڈاؤن کی تاریخ کے بعد اسٹریم نہیں کیا جا سکے گا۔ گوگل پوڈ کاسٹ ایپ کو عالمی سطح پراینڈرائیڈ ڈیوائسز میں 500 ملین سے زیادہ بار انسٹال کیا گیا ہے ۔


متعلقہ خبریں