سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی ججز انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر

تصدق جیلانی

اسلام آباد(زاہد گشکوری،ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم)وفاقی حکومت نے سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کو ججز انکوائری کمیشن کا سربراہ مقرر کردیا۔ 

سابق چیف جسٹس جیلانی نے ہم انویسٹگیشن ٹیم کو اس پیش رفت کی تصدیق بھی کردی ہے، سابق چیف جسٹس نے بتایا کہ انہوں نے حکومت کی پیشکش قبول کرلی ہے۔

عدالت کا لطیف کھوسہ کو گاڑی واپس دینے کا حکم

انہوں نے ہم نیوز کو تصدیق کرتےہوئے مزید بتایا کہ حکومت کی طرف سے درخواست آئی تھی جسے میں  نے قبول کر لیا ہے، یہ ایک بھاری ذمہ داری ہے، میں قانون اور آئین کی روشنی میں نبھاوں گا۔

وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے جواب میں یہ کمیشن تشکیل دیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی اس ضمن میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سے ملاقات ہوئی تھی جس پر معاملے کی تحقیقات کرنے پر زور دیتے ہوئے کمیشن بنانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی نے6ججز کےخط پرانکوائری کیلئے تشکیل کردہ کمیشن کومستردکردیا

دوسری جانب ہائیکورٹ ججز کے خط کے معاملے پر جوڈیشل انکوائری کمیشن بنا نیکی منظوری دے دی گئی اور جسٹس (ر) تصدق جیلانی کو کمیشن کا سر براہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انکوائری کمیشن قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔ جوڈیشل انکوائری کمیشن میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے الزامات کی تحقیقات کرے گا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نے چیف جسٹس کو کابینہ کی منظوری سے جو ڈیشل کمیشن قائم کر نیکی یقین دہانی کرائی تھی ۔


متعلقہ خبریں