عدالت کا لطیف کھوسہ کو گاڑی واپس دینے کا حکم

لطیف کھوسہ

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کی گاڑی کی سپرداری کی درخواست منظور کرتے ہوئے واپس دینے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے لطیف کھوسہ کے ڈرائیور کا موبائل فون بھی سپرداری پر دینے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست منظور کی۔ سابق گورنر سردار لطیف کھوسہ درخواست کی پیروی کیلئے عدالت میں پیش ہوئے۔

صنعتوں، سروسز سیکٹر کی ناقص کارکردگی، معاشی ترقی کی شرح گر کر ایک فیصد ہو گئی

لطیف کھوسہ نے استدعا میں کہا کہ میری گاڑی سپرداری پر مجھے واپس کی جائے،تمام ملزمان مقدمے سے ڈسچارج ہو چکے ہیں مگر میری گاڑی واپس نہیں مل سکی ۔ اس پر فاضل جج نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ کونسی گاڑی ہے؟جس پر سردار لطیف کھوسہ نے بتایا کہ جی وی ایٹ کار ہے، اس کے علاوہ میرے ڈرائیور کا فون بھی سپرداری پر دیا جائے ۔

انہوں نے عدالت میں کہا کہ پولیس نے دوران احتجاج ڈرائیور کو گرفتار کر کے میری گاڑی قبضہ میں لی تھی۔


متعلقہ خبریں