سندھ میں درجنوں سرکاری اداروں کا جعلی آڈٹ ہونے کا انکشاف

Audit Report

سندھ میں درجنوں سرکاری اداروں کا جعلی آڈٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

ہم نیوز انویسٹی گیشن ٹیم کو موصول دستاویزات کے مطابق جعلی آڈٹ کرنے والی ٹیم آڈیٹرجنرل آف پاکستان کا نام استعمال کررہی تھی۔

جعلی آڈیٹرز آڈٹ کے نام پر سرکاری محکموں سے کروڑوں روپےبٹوررہے تھے،شکایات ملنے پر آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے  نوٹس لے لیا،  تحقیقات شروع کردی گئیں۔

سید علی ناصر رضوی نئے آئی جی اسلام آباد تعینات

دوسرکاری آڈیٹرزکا بھی جعلی آڈٹ ٹیم کے ساتھ ملے ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے ،جعلی آڈٹ ٹیم کچھ آڈیٹرزکے ساتھ ملکرکئی اسکولوں اور اداروں کا جعلی آڈٹ کررہی تھی۔

دستاویزات کے مطابق  گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین نارتھ ناظم آباد کا جعلی آڈٹ کیا گیا،جعلی آڈٹ ٹیم کی مددکرنے پرایک آڈٹ افسرکو نوکری سے فارغ کردیا گیا،ڈائریکٹرجنرل آڈٹ سندھ کو مزید ایکشن اورجعلی آڈٹ کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا۔

آصفہ بھٹو زرداری این اے 207 سے بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب

گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین نارتھ ناظم اباد نے آڈیٹرجنرل آف پاکستان کو معاملے سے آگاہ کردیا،جعلی آڈٹ ٹیموں کی واردات کی آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے حکام نے ہم نیوز کو تصدیق کردی ہے۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا کہنا ہے کہ معاملے پر سختی سے نوٹس لیا ہے، ایک سینئیر آڈیٹر کو تحقیقات کے بعد نوکری سے فارغ کردیا گیا،جعلی آڈٹ سے متعلق معاملات کی چھان بین شروع ہوچکی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں