عامر ڈوگر کو عمرہ ادائیگی پر جانے کی اجازت

عامر ڈوگر

معروف پی ٹی آئی رہنما کو عمرہ ادائیگی پر جانے کی اجازت


اسلام آباد ہائی کورٹ نے  پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو عمرہ ادائیگی پر جانے کی اجازت دیدی۔

فی تولہ سونا 3ہزار800 روپےتک مہنگا ہوگیا

عدالت نے کسی بھی لسٹ میں نام ہونے کے باوجود عامر ڈوگر کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما 3 اپریل سے 9 اپریل تک عمرہ ادائیگی کے لیے بیرون ملک جا سکتے ہیں۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو ڈپٹی رجسٹرار کے پاس بیان حلفی بھی جمع کرانے کی ہدایت کی ، عامر ڈوگر کی درخواست پر فریقین کو 22 اپریل کے لیے نوٹس جاری کردئیے گئے،چیف جسٹس عامر فاروق نے عامر ڈوگر کی درخواست پر احکامات جاری کیے۔

ریٹائرڈ جج کے ذریعے تحقیقات آزادانہ اور شفاف تحقیقات پر بھونڈا مذاق ہے،پی ٹی آئی کور کمیٹی

قبل ازیں عامر ڈوگر وکیل علی بخاری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ، وکیل عامر ڈوگر نے استدعا کی کہ عمرہ ادائیگی کے لیے جانا ہے عدالت بیرون ملک جانے کی اجازت دے۔

عدالت نے عامر ڈوگر کو عمرہ ادائیگی کی اجازت دیتے ہوئے سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی،علاوہ ازیں  پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے چھ ججز کے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان ججز کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے، یہ چارج شیٹ ہے۔

رمضان نگہبان پیکیج بارے پراپیگنڈا افسوسناک اور قابل مذمت ہے، وزارت صنعت

جو ہمارے چیف جسٹس صاحب ہیں معاملہ ان کی کورٹ میں ہے،تحریک انصاف کا پہلے دن سے جو موقف تھا، اللہ تعالی نے وہ موقف ہمارا سچ ثابت کیا،خان صاحب جو رول آف لا کی بات کرتے تھے، عدلیہ کی آزادی کی بات کرتے تھے،آج یہ طے کرنا ہے کہ کیا یہ ملک ہم نے رول آف لا کے تحت چلانا ہے۔کسی آئین اور قانون کے تحت چلانا ہے یا کسی کی مداخلت کے ساتھ چلانا ہے۔

یونیورسٹی آف ماڈرن سائنس آزاد جموں و کشمیر، مظفرآباد کو تسلیم نہیں کیا ، ایچ ای سی

یہ بہت بڑا بارش کا پہلا قطرہ بھی ہے،یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے جو یہ خط چھ ججز صاحبان نے دیا ہےتحریک انصاف اپنے ججز کے ساتھ کھڑی ہے،عدلیہ کی آزادی کے لیے ہم ان کے ساتھ ہیں،اس کے لیے ہم نے تحریک کا بھی آغاز کیا ہے۔


متعلقہ خبریں