پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے 2 غیر ملکی کوچز گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کے نام فائنل، معاملات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے۔
پی سی بی نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے الگ الگ کوچز مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی کوچز کی تقرری کے حوالے سے معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔
پی سی بی کا بابر اعظم کو قومی ٹیم کی کپتانی دینے کا فیصلہ
سابق جنوبی افریقی کرکٹر گیری کرسٹن کو وائٹ بال اور سابق آسٹریلوی کرکٹر جیسن گلیسپی کو ریڈ بال کرکٹ کی کوچنگ دیے جانے کا امکان ہے۔ دونوں کوچز کے ساتھ مختلف امور پر بات چیت جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گیری کرسٹن کی مصروفیات کے دوران جیسن گلیسپی کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھا سکتے ہیں۔ پی سی بی گیری کرسٹن سے ان کی مستقبل کی کمٹمنٹس کے معاملے پر بات کر رہی ہے۔
کپتان بننے کے بعد بات شان یا بابر کی نہیں، پاکستان کی ہوتی ہے، شان مسعود
غیر ملکی کوچز کے ساتھ دیگر سپورٹ اسٹاف کے حوالے سے بھی پی سی بی معاملات طے کرے گا۔ کوچز سے کے ساتھ دیگر ملکی کوچز کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی ہے۔
دوسری طرف قومی ٹیم کی کپتانی کو لے کر یہ خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ پی سی بی کی جانب سے بابر اعظم کو دوبارہ کپتانی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ سابق کپتان آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل بطور پاکستانی کپتان واپس آئیں گے۔