خیبرپختونخوا، مستحق افراد کو عید پیکج دینے کی منظوری

خیبرپختونخوا

(شہزادہ فہد: پشاور) خیبرپختونخوا کابینہ نے مستحق افراد کو عید پیکج دینے کی منظوری دے دی، عید پیکج کے لیے ایک ارب پندرہ کروڑ روپے جاری کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں پیکج کی منظوری دی گئی۔ ہر صوبائی حلقے میں ایک ہزار مستحق افراد کو دس، دس ہزار روپے دیے جائیں گے۔

2 ہزار سے زائد پولیس شہداء کے خاندانوں کو بھی دس، دس ہزار روپے عید پیکج دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ کابینہ نے ضم اضلاع میں پولیس کو گاڑیاں اور دیگر جدید آلات فراہمی کے لیے اے ڈی پی اسکیم کی منظوری بھی دی۔

خیبرپختونخوا ، غیرملکی فنڈڈ منصوبوں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم

اسی طرح سات ارب ستاسٹھ کروڑ لاگت سے گاڑیاں اور جدید آلات خریدے جائیں گے۔ کابینہ نے بھرتیوں کے لیے نجی ٹیسٹنگ ایجنسیوں سے اسکریننگ ٹیسٹ لینے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی۔

اجلاس کے دوران خبیر پختونخوا کابینہ نے ڈیجیٹل رائٹ آف وے پالیسی کی بھی منظوری دے دی۔


متعلقہ خبریں