جنوبی افریقہ بس حادثہ، 45 افراد ہلاک، 8 سالہ بچی معجزاتی طور پر بچ گئی

جنوبی افریقہ

جنوبی افریقہ میں مسافر بس کھائی میں جاگری، حادثے میں 45 افراد ہلاک جبکہ ایک بچی شدید زخمی ہوئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ جنوبی افریقہ کے پہاڑی علاقے میں پیش آیا۔ ڈرائیور کے موڑ کاٹتے ہوئے توازن کھونے کی وجہ سے بس گہری کھائی میں جاگری۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ برج کی اونچائی تقریباً 50 میٹر (165 فٹ) تھی، زمین سے ٹکرانے کے باعث مسافر بس میں آگ لگ گئی۔ امدادی کارروائیاں بھی تاخیر سے عمل میں لائی گئیں۔

جنوبی افریقہ کے نامور آل راؤنڈر مائیک پراکٹر انتقال کرگئے

اس حوالے سے جنوبی افریقہ کے وزیر ٹرانسپورٹ نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا۔

بس حادثے کے نتیجے میں 45 مسافر ہلاک ہوگئے جبکہ واحد 8 سالہ بچی کو معجزاتی طور پر زندہ بچا لیا گیا۔ بچی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا۔


متعلقہ خبریں