محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے، اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، جھل مگسی،لورالائی، ژوب، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اورقلعہ سیف اللہ میں بارش کی پیشگوئی ہے۔
مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، بھکر میں بھی بارش کا امکان ہے۔
سعودی عرب میں جمعرات سے پیر تک بارش کی پیشگوئی
ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، پاکپتن میں بارش اورژالہ باری ہونے کا امکان ہے، میانوالی،ساہیوال، کوٹ ادو، خان پور،بہاولپور اور بہاولنگر میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،جنوبی اضلاع میں ہوائیں چلیں گی۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں میں خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پشاور، نوشہرہ، مردان، صوابی، چارسدہ،مالاکنڈ، بونیر، شانگلہ، سوات، چترال، دیر، ایبٹ آباد، تورغر،ٹگرام، مانسہرہ، کوہستان، مہمند، باجوڑ، خیبر، کوہاٹ، ہنگو، کرم، اورکزئی، لکی مروت، بنوں، ڈی آئی خان، شمالی و جنوبی وزیر ستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گذشتہ روز پارا چنار میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی،بنوں میں 8، چراٹ اور دیر میں 7 اور پشاو رمیں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ پشاور کا درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مانسہرہ اور ہری پور میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب وادی نیلم، اٹھمقام، کیرن، اپر نیلم، شاردہ، کیل اور لوات بالا میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ عارف محمود کا کہنا ہے کہ وادی نیلم، اپر گریس،تاؤبٹ،شونٹر اوراڑنگ کیل میں برف باری اور بارش کی وجہ سے شاہراہ نیلم پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وادی نیلم،سیاح اور مقامی افراد احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔