وینزویلا: خطرناک قیدی عورت کا بھیس بدل کر فرار ہونے میں کامیاب


کراکس: وینزویلا میں خطرناک مجرم عورت کا بھیس بدل کر جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وینزویلا کا خطرناک قیدی ملاقات کے اوقات میں عورت کا بھیس بدل کر جیل انتظامیہ کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

وینزویلا کی جیل میں قید 25 سالہ مینوئل لورینزو نامی خطرناک قیدی قتل اور ڈکیتیوں کے جرم کی سزا کاٹ رہا تھا۔

جیل انتظامیہ کے مطابق مجرم کے جیل سے فرار کا واقعہ دن 2 بجے کے قریب پیش آیا جب مینوئل لورینزو کی گرل فرینڈ ان سے ملنے آئی تھی اور وہ ممکنہ طور پر اپنے ہمراہ خاتون کا لباس بھی لائی تھی جسے پہن کر مینوئل فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں جمعرات سے پیر تک بارش کی پیشگوئی

اپنی گرل فرینڈ سے ملاقات کے بعد مینوئل نے بھیس بدلا اور سیاہ رنگ ہونے کے باوجود وہ جیل کی سیکیورٹی کو یہ باور کرانے میں کامیاب رہا کہ وہ ایک سنہرے بالوں والی خاتون ہے اور جیل سے فرار ہو گیا۔

تاہم اس سارے واقعے میں یہ واضح نہیں ہوا کہ مجرم سیکیورٹی اہلکاروں کو اتنی آسانی کے ساتھ کس طرح بےوقوف بنانے میں کامیاب ہوا۔ سیکیورٹی کے 4 اہلکاروں سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔


متعلقہ خبریں