استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق پالیسی میں ترمیم

cars

رواں مالی سال کاروں کی فروخت میں بڑی کمی


حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق پالیسی میں ترمیم کردی۔

وزارت تجارت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے امپورٹ پالیسی آرڈر میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق دو ہزار کلو میٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی جا سکیں گی۔ اس سے پہلے 500 کلو میٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت تھی۔

استعمال شدہ گاڑیاں بھی لاکھوں روپے مہنگی

ذرائع کے مطابق متعدد درآمد کنندگان نے وزارت تجارت سے وقتا فوقتا رابطہ کرتے ہوئے نئی گاڑی کے اضافی مائلیج کو ایک بار معاف کرنے کی درخواست کی تھی۔

کیونکہ کسٹم پر 500 سو کلومیٹر سے زائد چلی ہوئی درآمدی گاڑی کی کنسائنمنٹ روک دی جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں