چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بابر اعظم سے ملاقات

Babar azam

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم سے ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں قومی ٹیم کی کپتانی سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کے حوالے سے تجاویز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھجوا دی تھیں۔

ذرائع کے مطابق کپتان کے حوالے سے ذمے داری چیئرمین محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو دی تھی، سلیکشن کمیٹی نے کام مکمل کر کے تجاویز چیئرمین پی سی بی کو بھجوائیں۔

آج جس مقام پر ہوں اسکا سہرا سرفراز احمد کے سر جاتا ہے، بابراعظم

ذرائع نے بتایا کہ کپتان کے لیے سابق کپتان بابر اعظم کا نام بھیجا گیا تھا۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے پی سی بی نے چھ غیر ملکی کوچز سے رابطہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے میتھو ہیڈن، اوئن مورگن، گیری کرسٹن، سمنز، جسٹن لینگر اور لیوک رونچی کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیری کرسٹن اور لیوک رونچی سے پی سی بی سے سوچنے کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں