ایک ماہ کیلئے بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی ابتدائی منظوری


نیپرا اتھارٹی نے ایف سی اے کی مد میں درخواست پر سماعت مکمل کر تے ہوئے ایک ماہ کیلئے بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی ابتدائی منظوری دے دی۔

نیپرا قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی،سی پی پی اے حکام کے مطابق نیپرا کے طے کردہ ریفرنس کے مطابق ہی لاگت آئی۔ صارفین پر  40 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

یہ اضافہ فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،سی پی پی ا ے کی درخواست میں کہا گیا کہ فروری میں 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی فروخت ہوئی۔

پاکستان میں لوہے کی فی ٹن قیمت میں 20 سے 22 ہزار روپے کی کمی

ماہ فروری میں پانی سے 24.77 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی کوئلے سے 13.94 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ فروری میں درآمدی کوئلے سے 1.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

درخواست میں بتایا گیا کہ مقامی گیس سے 11.04،درآمدی ایل این جی سے 20.33 فیصد پیداوار رہی، ماہ فروری میں جوہری ایندھن سے 23.29 فیصد پیداوار ہوئی۔

حکام کا کہنا تھا کہ درآمدی کوئلے سے چائنہ ساہیوال پلانٹ سے بجلی پیدا نہیں ہوئی،تین ارب سے زائد بقایا جات ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگے گئے ہیں۔

سی پی پی اے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ کا فیول پرائس 7 روپے 6 پیسے بنتا تھا، فروری کیلئے 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، 67 ہزار کی حد عبور کر لی ، ڈالر بھی سستا

اس موقع پر حکام پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت نے بجلی صارفین سے 1.2 ٹریلین وصول کرنے ہیں،7ستمبر سے 25 مارچ تک11 ارب 60 کروڑ روپے کی بجلی چوری روکی گئی، انسداد بجلی چوری مہم سے 85 ارب 90 کروڑ روپے حاصل کئے گئے۔

چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ این ٹی ڈی سی،سی پی پی سے متعلق انکوائری کا حکم دیا،یہ انکوائری پروفیشنلز کر رہے ہیں اور رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کریں گے، انکوائری پانچ سے سات روز میں مکمل ہو جائے گی۔

چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ انکوائری رپورٹ پر عید کے بعد فیصلہ دیں گے۔


متعلقہ خبریں