عالمی منڈی میں کساد بازاری کے خدشے کے سبب پاکستان میں لوہے کی فی ٹن قیمت 22 ہزار روپے تک کم ہوگئی۔
پاکستان کو اسٹیل اور لوہے کے سب سے بڑے ایکسپورٹر چین سمیت دیگر عالمی منڈیو ں میں کساد بازاری کے خدشے کے باعث ملک بھر میں لوہے کی قیمتوں میں کمی آگئی۔
مرغی کا گوشت دو روز میں 25 روپے کلو مہنگا
پاکستان میں لوہا کی فی ٹن قیمت 20 ہزار سے 22 ہزار روپے تک کم ہو گئی، چین میں اسٹیل کے سستا ہونے کا فائدہ پاکستان کو پہنچے گا۔
عالمی کساد بازاری کی وجہ سے اسٹیل کی قیمت تین لاکھ بیس ہزار سے کم ہو کر دو لاکھ روپے سے بھی نیچے آ گئی ہے، تاجروں کا کہنا ہے کہ اسٹیل کی قیمتوں میں کمی سے تعمیراتی شعبے کو مزید فروغ ملے گا۔
ملک میں سریے اور اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافے ہو گیا ہے۔