سینیٹ الیکشن ،پنجاب سے 7 ، بلوچستان سے 11سینیٹرز بلامقابلہ منتخب

پارلیمنٹ اجلاس (parliament session)

سینیٹ الیکشن  کے سلسلے میں پنجاب میں 7 سینیٹرز بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔

ایچی سن کالج کے پرنسپل سے3 مرتبہ بات ہوئی،استعفیٰ واپس لینے کو کہا، عطا اللہ تارڑ

سنی اتحاد کونسل کے حامد خان اورعلامہ راجہ ناصر عباس بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے،ن لیگ کے پرویز رشید اور ناصر بٹ بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔

ن لیگ کے طلال چودھری بھی سینیٹ کی نشست پر بلا مقابلہ منتخب ہوئے،احد چیمہ، حکومتی اتحاد کے محسن نقوی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔

اپیل منظور، پرویز الہٰی الیکشن کیلئےاہل قرار

دوسری جانب بلوچستان سے سینیٹ کی خالی 11نشستوں پر سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہوئے ، جنرل نشستوں پر مسلم لیگ ن کے سیدال ناصر اور آغا شاہزیب درانی سینیٹر منتخب ہوئے، جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کے سردار عمر گورگیج، نیشنل پارٹی کے جان بلیدی سینیٹر کامیاب ہوئے۔

عوامی نیشنل پارٹی اورپیپلزپارٹی کےمشترکہ امیدوارایمل ولی خان بھی بلامقابلہ سینیٹربن گئے،جنرل نشست پر جمعیت علماء اسلام کے احمد خان بھی بلا مقابلہ سینیٹربن گئے ۔

ججز خط کا معاملہ: وزیراعظم ، چیف جسٹس ملاقات طے

آزاد امیدوارسابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بھی سینیٹربن گئے،ٹیکنوکریٹس کی نشست پر پیپلز پارٹی کے بلال مندوخیل اورجےیو آئی کےمولانا عبدالواسع منتخب ہوئے،خواتین کی نشستوں پرمسلم لیگ ن کی راحت جمالی اورپیپلزپارٹی کی حسنہ بی بی سینیٹر منتخب ہوئیں۔

علاوہ ازیں پنجاب میں کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج  آخری دن  ہے،ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مصطفیٰ رمدے نے کاغذات واپس لے لیے۔

پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے کاوشیں جاری رکھیں گے ، چین

سینیٹ کی جنرل نشست پر شہزاد وسیم اورولید اقبال نے کاغذات واپس لیے،عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز منہاس نے بھی کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔


متعلقہ خبریں