کاکول فٹنس کیمپ کا آغاز، بابر اعظم سمیت 3 کھلاڑی آج جوائن کریں گے

کاکول فٹنس کیمپ

کاکول اکیڈمی ایبٹ آباد میں قومی کرکٹ ٹیم کے فٹنس کیمپ کا آغاز، سابق کپتان بابر اعظم سمیت 3 کھلاڑی آج کیمپ جوائن کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق کاکول اکیڈمی میں شروع ہونے والے قومی ٹیم کے فٹنس کیمپ کے لیے 26 کھلاڑیوں نے گزشتہ روز رپورٹ کیا۔ پہلے دن قومی کھلاڑیوں کی ابتدائی فزیکل اسسٹنٹ کی گئی۔

ٹی ٹوئنٹی فٹنس کیمپ کیلئے 29 کھلاڑیوں کا اعلان، عامر، عماد، عثمان خان شامل

گزشتہ روز رپورٹ کرنے والے کھلاڑیوں میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ، سعود شکیل، عثمان خان، محمد حارث، سلمان علی آغا، اعظم خان اور افتخار احمد شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں عرفان خان نیازی، شاداب خان، عماد وسیم، اسامہ میر، مہران ممتاز، محمد نواز، ابرار احمد، نسیم شاہ، عباس آفریدی، حسن علی، محمد علی، زمان خان، وسیم جونیئر، عامر جمال، حارث رؤف اور محمد عامر نے بھی کاکول اکیڈمی میں رپورٹ کیا۔

نئی سلیکشن کمیٹی کی آمد، پی سی بی ڈائریکٹر کمرشل اپنے عہدے سے مستعفی

دوسری طرف سابق کپتان بابر اعظم، افتخار احمد اور نسیم شاہ عمرے کی ادائیگی کے باعث پہلے دن کیمپ کا حصہ نہیں بن پائے، تینوں کھلاڑی آج رپورٹ کریں گے۔

خیال رہے کہ پی سی بی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل قوم ٹیم کے لیے فٹنس کیمپ کا اہتمام کیا ہے جو 8 اپریل تک جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں