28 سے 31 مارچ تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا امکان

بارشیں rain

ملک کے مغربی حصوں میں ہواؤں کا سلسلہ27 مارچ کو داخل ہوگا، نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) نے بارشوں کے نئے سلسلے کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کر دی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ملک کے بیشتر اضلاع ، بالائی اور وسطی علاقوں میں 28 سے 31 مارچ تک بارش کا امکان ہے، بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔ 29 اور 30 مارچ کو تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا،مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر مزید 5 سستا ہو گیا

این ڈی ایم اے  کے مطابق آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر کو نقصان کا اندیشہ ہے۔ جبکہ کسانوں کو آندھی/بارش کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سیاحوں اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے موسمی صورتحال سے آگاہی کے لیے اقدامات کرنے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔

دوسری جانب پنجاب میں بھی 31مارچ تک بارشیں متوقع ہیں، پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے انتظامیہ کو متوقع بارشوں کے بارے الرٹ جاری کردیا گیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ جاری کیا گیا۔ 31 مارچ تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرہ ہے، نعیم حیدر پنجوتھہ

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈی سیز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہیلتھ اتھارٹیز بھی ہمہ وقت چوکس رہیں۔ صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔

قبل ازیں محکمہ موسمیات نے ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس کے مطابق ملک کے مغربی حصوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ 27 مارچ کو داخل ہوگا، 27 سے 31 مارچ کے دوران پشاور، چارسدہ، نوشہرہ سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، اسی طرح مری ،گلیات ،اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ بعض اضلاع میں چند مقامات پر جھکڑ اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

گندم کی خریداری، وزیراعلی پنجاب نے وزارتی کمیٹی قائم کردی

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے، تیز بارش کے باعث بالائی خیبرپختونخوا، مری، گلیات کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے جس سے کھڑی فصلوں اور کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان کا اندیشہ ہے ۔


متعلقہ خبریں