انٹربینک میں ڈالر مزید 5 پیسےسستا ہو گیا

Dollar price

دوسرے کاروباری روز کے اختتام پرانٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ  گئی۔

اسٹیٹ بینک  آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبارکے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت مزید 5 پیسے گر گئی جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 278 روپے 8 پیسے پر آ گئی ہے۔

گندم کی خریداری، وزیراعلی پنجاب نے وزارتی کمیٹی قائم کردی

آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے پر ٹریڈ  کر رہا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر 5 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

خیال رہے کہ گزشتہ  کاروباری روز کے اختتام پر امریکی کرنسی  معمولی کمی  کے بعد 278 روپے 13 پیسے پر بند ہوئی تھی۔

دوسری جانب سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو جاری ، عالمی اور مقامی سطح پر ایک بار پھر قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کے اضافے سے 2193 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں 1200 روپے فی تونہ کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 29 ہزار 400 روپےجبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 1029 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 96 ہزار 674 روپے ہو گئی۔

سونا 2 لاکھ 28 ہزار 300 روپے تولہ ہو گیا

واضح رہے ایک دن پہلے سونے کی قیمت میں کوئی اضافہ یا کمی نہیں ہوئی تھی ، پیر کو فی تولہ قیمت 2 لاکھ 28 ہزار200 روپے پر مستحکم رہی تھی۔


متعلقہ خبریں