وزیر اعلیٰ کا پنجاب بھر میں 50 ہزار سولر سسٹم دینے کا اعلان


وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں 50 ہزار سولر سسٹم دینے کا اعلان کیا ہے۔

پٹرولیم ڈیلرز نے دوبارہ مارجن بڑھانے کا مطالبہ کردیا

پہلے مرحلے میں 100 یونٹ والے 50 ہزار پروٹیکٹڈ صارفین کو سولر سسٹم دیئے جائیں گے،بریفنگ میں بتایا گیا کہ 100 یونٹ والے 50 ہزار پروٹیکٹڈ صارفین کو قرعہ اندازی کےذریعے سولرسسٹم دئیے جائینگے۔

سولر سسٹم میں اعلیٰ سولر پلیٹ، انورٹر، بیٹری اور دیگر سسٹم شامل ہو گا،گھریلو صارفین کیلئے سولر سسٹم کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جائے گا۔

قومی بچت کی مختلف اسکیموں کی شرح  منافع میں ردوبدل

وزیر اعلیٰ پنجاب  نے جدید ترین ٹیکنالوجی کا سولر سسٹم لانے کی ہدایت کی ہے ۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ بتدریج پنجاب کے دیگر صارفین کو ہوم بیسڈ سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے۔

عید الفطر پر چلنے والی خصوصی 4ٹرینوں کا شیڈول جاری

پہلے مرحلے میں پروگرام کیلئے 12.6 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں