ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے قومی بچت کی مختلف اسکیموں کی شرح منافع میں ردوبدل کردیا ہے۔
عید الفطر پر چلنے والی خصوصی 4ٹرینوں کا شیڈول جاری
ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر اوسط شرح منافع 13.68سے بڑھا کر 13.78فیصد کر دیا گیا،اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس کا اوسط شرح منافع 15.77سے بڑھا کر 15.93فیصد کر دیا گیا۔
ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 14.64سے بڑھا کر 14.76فیصد کر دیا گیا،بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع15.36 سے بڑھا کر 15.60فیصد کر دیا گیا۔
پیاز درجہ اول کی قیمت 185، پیاز تاجکستان 140 روپے فی کلو ہو گئی
پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ پر شرح منافع 15.36 سے بڑھا کر 15.60فیصد کر دیا گیا،اسپیشل سیونگز اکاؤنٹس کا اوسط شرح منافع15.77 سے بڑھا کر 15.93فیصدمقررکیا گیا ہے۔
شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ کا شرح منافع 15.36سے بڑھا کر 15.60فیصد کر دیاگیا،سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ کی3سالہ اسکیم پر شرح منافع 15.20سے بڑھا کر 15.25فیصد مقررکردیا گیا۔
ہمارے سوشل میڈیا کے آفیشل لوگوں نے شاہد آفریدی کی ٹرولنگ نہیں کی، عمر ایوب
3ماہ شارٹ ٹرم سیونگزسرٹیفکٹس کاشرح منافع 19.92سے کم کر کے 19.40فیصدمقرر،ایک سال شارٹ ٹرم سیونگزسرٹیفکٹس پر شرح منافع 19.76سے کر کے 19فیصد کر دی گئی۔
سیونگز اکاؤنٹ پر شرح منافع 20.50فیصد،سروا سلامک سیونگز پر شرح منافع 20.50فیصد برقراررکھا گیا ہے،شرح منافع میں ردوبدل کا اطلاق 19مارچ سے ہوگا۔