خیبر پختونخوا پولیس میں گریڈ 18 اور گریڈ 19 کے6پولیس افسران کے تبادلے کردئیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی پی او مانسہرہ ظہور باہرکو ڈی پی او مردان،اے آئی جی ٹریفک ہائی وے زاہد اللہ کو ڈی پی او سوات تعینات کردیا گیا ۔
تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
ڈی پی او لوئر چترال قمر حیات کا بطور ڈی پی او بٹگرام،ڈی پی او سوات شفیع اللہ کا بطور ڈی پی او مانسہرہ تبادلہ کردیاگیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق سعود خان چیف ٹریفک افسر پشاور، سلیمان ظفر ڈی پی او ہری پور تعینات کردئیے گئے ہیں۔