سینیٹ انتخابات، مراد سعید اہل قرار

مراد سعید

پشاور ، الیکشن ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کو سینیٹ انتخابات کیلئے اہل قرار دیدیا۔

سینیٹ انتخابات کے لیے مراد سعید کے کاغذات مسترد ہونے کےخلاف اپیل دائر کر دی گئی جسکو الیکشن ٹربیونل نے منظور کرتے ہوئے انہیں الیکشن کیلئے اہل قرار دے دیا ہے ۔

ایپل نے صارفین کیلئے نئی اپ ڈیٹ جاری کر دی

دوسری جانب الیکشن ٹربیونل نےخرم ذیشان اوراعظم سواتی کی اپیلیں بھی منظورکر لیں ، جسٹس شکیل احمد کا کہنا ہے کہ ٹیکنوکریٹ کی نشست کےلیے اپیل پر بعد میں فیصلہ جاری کیا جائے گا۔

ٹربیونل نے اعظم سواتی کے سینٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جنرل نشست پر منظور کرلیے ہیں ۔ سینٹ الیکشن کی جنرل نشست پر کاغذات نامزدگی مسترد ہونےکےخلاف اعظم سواتی کی اپیل پر سماعت ہوئی، ایپلٹ ٹربیونل نےاعظم سواتی کی اپیل پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 10دن میں ریلیف مل جائے گا،تیمور سلیم جھگڑا کا دعویٰ

الیکشن ٹربیونل نے اعظم سواتی کو سینٹ الیکشن کی جنرل نشست کےلیے اہل قرار دیا،جسٹس شکیل احمد کا کہنا ہے کہ ٹیکنوکریٹ کی نشست کےلیے اپیل پر بعد میں فیصلہ جاری کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں