ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

گرج چمک rain

اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں، کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب میں آندھی چلنے، گرج چمک کے ساتھ بارش ، پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، مری، گلیات اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ژوب، موسیٰ خیل، چمن زیارت اور کوئٹہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پاکستان ریلوے کا عیدالفطر پر 4 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

راولپنڈی، اٹک، چکوال، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ،بھکر، لیہ، نورپور تھل میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان،شانگلہ، بونیر، باجوڑ، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کرم، کوہاٹ، وزیرستان اور بنوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔


متعلقہ خبریں