سیمنٹ کی بوری 1239روپے کی ہوگئی

سیمنٹ سستا

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کےدوران کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کوکنگ آئل کی پیداوارمیں اضافہ ،بناسپتی گھی کی پیداوارمیں معمولی کمی ریکار ڈ

پاکستان بیورو برائے شماریات کےاعدادوشمار کے مطابق 16 مارچ کو ختم ہونےوالے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1239روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.66 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1248 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

موبائل فونز کی درآمدات میں نمایاں اضافہ

اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1205 روپے ریکارڈکی گئیں جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1205 روپے تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق 14مار چ کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1225 روپے ، راولپنڈی 1215، گوجرانوالہ 1260، سیالکوٹ 1250، لاہور 1250، فیصل آباد 1250، سرگودھا 1240، ملتان 1234، بہاولپور 1260، پشاور 1250 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1200 روپے ریکارڈکی گئی ۔

افغانوں کی ملک بدری کیلئے آپریشن فیز 2شروع کرنے کا حکم

اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1172، حیدر آباد 1180، سکھر 1300، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1210 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1200 روپے ریکارڈکی گئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں