موبائل فونز کی درآمدات میں نمایاں اضافہ

موبائل فون

جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

افغانوں کی ملک بدری کیلئے آپریشن فیز 2شروع کرنے کا حکم

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری 2024 تک کی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر1.148 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 156 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر448 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔

ڈیرن سیمی کی بھی پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے سے معذرت

فروری میں موبائل فونز کی درآمدات پر161 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 387 فیصدزیادہ ہے۔

ولادی میرپیوٹن نے روس کے صدارتی انتخابات جیت لئے

گزشتہ سال فروری میں موبائل فونز کی درآمدات پر33 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا، جنوری کے مقابلہ میں فروری میں موبائل فونز کی درآمدات پرماہانہ بنیادوں پر8 فیصدکی کمی ہوئی ہے، جنوری میں موبائل فونز کی درآمدات پر195 ملین ڈالرخرچ ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں