کوکنگ آئل کی پیداوارمیں اضافہ ،بناسپتی گھی کی پیداوارمیں معمولی کمی ریکار ڈ

گھی اور کوکنگ آئل

ملک میں کوکنگ آئل کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ جبکہ بناسپتی گھی کی پیداوارمیں معمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

موبائل فونز کی درآمدات میں نمایاں اضافہ

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرجنوری 2024 تک کی مدت میں ملک میں 367265 میٹرک ٹن کوکنگ آئل کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 22.29 فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 300334 میٹرک ٹن کوکنگ آئل کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔

افغانوں کی ملک بدری کیلئے آپریشن فیز 2شروع کرنے کا حکم

جنوری میں ملک میں 52358 میٹرک ٹن کوکنگ آئل کی پیداوارریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 6.79 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جنوری میں ملک میں 49029 میٹرک ٹن کوکنگ آئل کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں ملک میں 877951 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.75 فیصدکم ہے۔

ڈیرن سیمی کی بھی پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے سے معذرت

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 884541 میٹرک ٹن گھی کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔ جنوری 2024 میں ملک میں 127046 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارحاصل ہوئی جوگزشتہ سال جنوری کے 139975 میٹرک ٹن سے 9.24 فیصدکم ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں