تھائی لینڈ حکومت کا پاکستانی طلباء کیلئے زبردست اعلان

scholorship

تھائی لینڈ حکومت نے ٹیکنالوجی ، مینجمنٹ سائنسز اور انجینئرنگ کے پاکستانی طلباء کیلئے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے مواقع فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

تھائی لینڈ نے گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ سکالرشپس میں 25، 50 اور 100 فیصد تک مفت تعلیم کیا ہے۔ یہ سکالرشپس کیمیکل، سول، الیکٹریکل انجینئرنگ، انڈسٹریل، مکینیکل، کمپیوٹر انجینئرنگ، بزنس اینڈ سپلائی چین اینالیٹکس میں فراہم کی جائیں گی۔

یو اے ایف کے لئے چائنا پاکستان فرینڈشپ میرٹ کم نیڈ اسکالرشپ کا اعلان

ان پروگرامز کا نصاب بھی اعزازی اسکالرز اور ماہرین کی نگرانی میں عالمی رجحانات کے مطابق ڈیزائن کیا گیا، خواہشمند طلباء 31 مارچ تک سکالرشپس کیلئے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

قبل ازیں کورین حکومت کی جانب سے بھی پاکستانی طلبا کیلئے سکالر شپس کا اعلان کیا گیا ہے ۔ سکالر شپس کا اعلان گلوبل کوریا سکالر شپ 2024 کے تحت کیا گیا۔

سندھ، بلوچستان کےصارفین کیلئےگیس مزید مہنگی ہونے کا امکان

گلوبل کوریا سکالر شپ بین الا قوامی طلبا کو کوریا میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ خواہشمند طلبا 15 مارچ تک سکالر شپ کیلئے ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر اپلائی کر سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں