یو اے ایف کے لئے چائنا پاکستان فرینڈشپ میرٹ کم نیڈ اسکالرشپ کا اعلان

چائنا پاکستان

لاہور میں چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد (یو اے ایف) کے طلباء کیلئے چائنا پاکستان فرینڈشپ میرٹ کم نیڈ اسکالرشپ پروجیکٹ کے آغاز کا اعلان کر دیا۔

گوادر پرو کے مطابق اس بات کا اعلان ژاؤ نے یونیورسٹی کے دورے کے دوران یو اے ایف کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خان کے ساتھ چینی یونیورسٹیوں کے ڈینز، ڈائریکٹرز اور سابق طلبہ سے ملاقات کے دوران کیا۔

سندھ میں غیر مسلم طلبہ کو ان کے مذاہب سے متعلق تعلیم دینے کا فیصلہ

وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے کہا کہ یو اے ایف کے 70 اساتذہ نے چین کی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے، یو اے ایف نے بیلی کالج چین کے تعاون سے جدید زرعی ٹیکنالوجی میں پاک چین ڈوئل ڈپلومہ پروگرام شروع کیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت طلباء پہلے دو سال یو اے ایف میں تعلیم حاصل کریں گے اور تیسرا سال چین میں گزاریں گے۔


متعلقہ خبریں