پنجاب میں روٹی کی قیمت میں مزید ایک روپے کی کمی

roti

مذاکرات کامیاب روٹی کی نئی قیمت کا اعلان کردیا گیا


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں روٹی کی قیمت مزید کم کرکے 15 روپے مقرر کردی ہے۔

مریم نواز کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے نان بائی ایسوسی ایشن سے مذاکرات کیے جو کاماب ہوگئے۔ مذاکرات کی کامیابی کے بعد تندور مالکان نے روٹی کی قیمت 1 روپے کم کر کے 15 روپے جبکہ نان 25 روپے میں فروخت کرنے کا اعلان کیا۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ روٹی کی نئی قیمت پر فوری اطلاق ہوگا، گندم کی فراوانی اور آٹے کی کم ہوتی قیمت کے پیش نظر قیمت کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور نان بائی ایسوسی ایشن سے روٹی کی نئی قیمت پر اتقاق رائے بھی ہوگیا۔

ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ شہری روٹی کی قیمت کی شکایت وزیر اعلیٰ پنجاب ہیلپ لائن 080002345 پر درج کرواسکتے ہیں۔

اسلام آباد میں روٹی کی قیمت 16 روپے ،نان کی 20 روپے ہے،ڈپٹی کمشنر

اس سے قبل پنجاب حکومت کی ترجمان اعظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ آٹے کے بیس کلو کے تھیلے کی قیمت 1 ہزار روپے کم ہوئی تو پھر روٹی کی قیمت بھی کم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام کو ہر صورت ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا ہے جس کے لیے کام کررہے ہیں، حکومت کو اپنا کام کرنے دیں اور اداروں کو انتظامی معاملات میں روڑے اٹکانے سے گریز کرنا چایے اور کام نہ کرنے والے صرف کردار کشی کرنا جانتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں