ملکی تاریخ میں پہلی بار اتنا بڑا ریلیف پیکج دیا جارہا ہے، عظمی بخاری

عظمی بخاری

صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہےکہ پنجاب حکومت کی جانب سے 25فیصدکم قیمتوں میں اشیائے ضروریہ دی جارہی ہیں ، گزشتہ ادوار میں ہمیشہ 10 سے 15 ، یا 15 سے 20 فیصد قیمتیں کم ہوتی تھیں۔

لاہورمیں صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کیلئے رمضان میں عوام کو ریلیف دینا چیلنج تھا۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورمدت پوری نہیں کرپائیں گے، فیصل واوڈا

وزیر اطلاعات کاکہنا تھا کہ مریم نوازکوحکومت میں آئے1ماہ بھی نہیں ہوا،مہنگائی کی صورتحال بڑا چیلنج ہے،نگہبان رمضان پیکج اورماڈل بازاروں کے پروگرام ساتھ چل رہے ہیں،پاکستان میں پہلی بار64لاکھ خاندانوں کو دہلیزپردی گئیں۔

اس موقع پر بلال یاسین نے کہا کہ ملکی تا ریخ میں پہلی بار اتنا بڑا ریلیف پیکج دیا جارہا ہے، رمضان کے آغاز پرپیاز 350 روپے کلو تھا جو آج 250 روپے کلو ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہو گیا

انکا مزید کہنا تھا کہ مریم نو از کا تعلق عام آدمی کے مسائل اوران کے حل سے ہے،بڑے پروگرام میں چھوٹی موٹی شکایتیں آتی ہیں،ہم تنقید سے پریشان ہونے والے نہیں،اصلاح کریں گے۔


متعلقہ خبریں