وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ٹیلی فونک رابطہ

محمد بن سلمان

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹیلی فون کر کے انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور انہیں سرکاری دورے کی دعوت دی جس پر محمد بن سلمان نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہا تھا کہ پاکستانی عوام سعودی شاہی مہمانوں کے پرتپاک استقبال کے منتظر ہیں،سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں قریبی برادرانہ تعلقات ہیں۔

عروج پاکستان کا مقدر ہے ، وزیراعظم :کابینہ ارکان کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ

وزیراعظم نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت و تندرستی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور سعودی قیادت اور عوام کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دعا ہے کہ ماہ مقدس کی بدولت تمام دنیا کے مسلمانوں کیلئے امن و خوشحالی ہو۔

شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی، ثقافتی اور گہرے برادرانہ تعلقات پر فخر ہے، دونوں ممالک نے ہرمشکل میں ایک دوسرے کی مدد کی۔

وزیراعظم نے سعودی عرب کی پاکستان کیلئے غیرمتزلزل حمایت اور مدد پر شکریہ ادا کیا، سعودی ولی عہد نے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا۔


متعلقہ خبریں