ملک دشمن جماعت چاہتی ہے پاکستان ڈیفالٹ کر جائے، عطا تارڑ

متحدہ عرب امارات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ملک دشمن جماعت چاہتی ہے کہ آئی ایم ایف امداد نہ دے اور پاکستان ڈیفالٹ کر جائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والے وہ لوگ ہیں جن کا پاکستان کی مٹی سے کوئی تعلق نہیں اور یہ آئی ایم ایف کی ڈیل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں تاکہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں معیشت کی بحالی کے حوالے سے اچھی خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں اور غیر ملکی جریدے بلوم برگ کی اسٹوری پر پوری دنیا بات کر رہی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ شرپسند جماعت آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کو سبوتاژ کرنے پر عمل پیرا ہے اور ایک جماعت آئی ایم ایف سے کہہ رہی ہے کہ اس کے سیاسی لیڈر کو رہا کیا جائے تو پاکستان کو امداد دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن جماعت آئی ایم ایف کے دفتر کے باہر بیٹھ کر احتجاج کر رہی ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو برانڈڈ جوتیاں اور برانڈڈ بیگ پہن کر پاکستان کے عوام کی امداد بند کرنے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرضہ 3 ہزار 22 ارب روپے پر پہنچ گیا

وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کا پاکستان کی مٹی سے کوئی تعلق نہیں اور یہ آئی ایم ایف کی ڈیل صرف اس لیے سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں کہ ان کا خواب ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے۔

انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ پاکستان ترقی کرے گا اور شرح نمو میں اضافہ ہوگا۔ یہ ملک آج شہیدوں، غازیوں اور سیاستدانوں کی قربانیوں سے قائم و دائم ہے اور ملک دشمن عناصر کی گھناﺅنی سازشوں کا آئی ایم ایف ڈیل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔


متعلقہ خبریں