امیتابھ بچن کی صحت میں بہتری،اسپتال سے گھر منتقل

amitabh bachchan

فائل فوٹو


عظیم بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کی صحت میں بہتری آ گئی ہے جس کے بعد انہیں اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق امیتابھ بچن کی ممبئی کے کوکیلابین اسپتال میں اینجیو پلاسٹی کی گئی،گزشتہ روز سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

انجیو پلاسٹی اداکار کے دل میں نہیں بلکہ ان کی ٹانگ میں کلاٹ کی وجہ سے کی گئی ہے۔

بعد ازاں ایکس سے جاری پیغام میں انھوں نے اپنے پرستاروں (فالوورز) کے لیے لکھا کہ میں ہمیشہ آپکی دعاؤں، محبتوں، مہربانیوں اور چاہتوں کا مشکور ہوں۔


متعلقہ خبریں