وزیراعظم سے ملاقات میں علی امین گنڈا پور کوعمران خان کی سرپرستی نہیں تھی، شیر افضل مروت


پی ٹی آئی کے نائب صدر اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور جس صوبے کے وزیراعلیٰ ہیں وہ معاشی مشکلات کا شکار ہے۔

امریکی سفیرکی ملاقات ،شہبازشریف نے عافیہ صدیقی کا معاملہ اٹھا دیا

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورکرز نہیں مانتےکہ پی ٹی آئی کا وزیراعلیٰ ہو اور وہ شہباز شریف کے پاس جائے ،وزیراعظم پشاور آئے تو علی امین گنڈا پور نظر نہیں آئے ۔

علی امین گنڈا پور کو بھی ادراک تھا ورکرز کسی انٹریکشن کو پسند نہیں کریں گے ، علی امین اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کر کے پیغام دینا چاہتے تھے کہ آئینی تقاضوں سے ورکنگ ریلیشن چلایا جائے گا۔

مردہ مرغی کا گوشت 30 روپے والے شوارمے میں استعمال ہونے کا انکشاف

علی امین گنڈا پور کی وزیراعظم سے ملاقات کی وجہ صوبے کی حالت تھی،وزیراعظم سے ملاقات میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سرپرستی نہیں تھی ،ملاقات پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے ناراضگی کا اظہار بھی نہیں کیا۔

جو غلط فیصلے ہوئے ہیں ان کی قیمت ہمیں چکانی پڑ رہی ہے ،جنہوں نے غلط فیصلے کیے ان پر ذمہ داری فکس ہونی چاہیے ،میں نے کسی کا نام نہیں لیا غلط فیصلوں کی نشاندہی کی ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے پلیئنگ کنڈیشنز کی منظوری

جنہوں نے غلط فیصلے کیے ان کے نام سامنے آنے چاہئیں،غلط فیصلوں پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے بھی بات ہوئی ہے ،میں نے بلے باز کے چیئرمین کو بھی کبھی نہیں دیکھا تھا۔24گھنٹے سے بھی کم میں پتہ چلا بلے باز پر کاغذات نامزدگی جمع کروانے ہیں۔

وزیراعظم سے ملنے کے بعد علی امین گنڈا پور کیخلاف بھی کمپین ہوئی ہے ،قتل کی سازش کے حوالے سے میرے پاس ثبوت موجود ہیں ،میں تمام ثبوت ایف آئی اے کو دوں گا ، ضرورت پڑی تو عوام کو بھی دکھائوں گا ۔

18 اشیاء مہنگی،10 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی

یہ اپوزیشن کو بھی اپنے پاس رکھنا چاہتےہیں۔ موجودہ حالات میں ان کی نظر اپوزیشن کے عہدے پر بھی ہو تو عجوبہ نہیں۔


متعلقہ خبریں