عروج پاکستان کا مقدر ہے ، وزیراعظم :کابینہ ارکان کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ


وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کے اہم اراکین کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

پی ٹی آئی کے دوست اپنے معاملات گھر میں ہی حل کریں تو بہتر ہے، حامد رضا

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا ، وزیراعظم نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے، خراج عقیدت پیش کیا،جی ایچ کیو آمد پر وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔

وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں قومی سلامتی، علاقائی استحکام اور فوجی تیاریوں کے امور پر بات چیت کی گئی۔

این اے118،حمزہ شہباز کی کامیابی کیخلاف عالیہ حمزہ کی درخواست مسترد

وزیراعظم اور کابینہ کو سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے اور انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی ،وزیراعظم اور کابینہ نے دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہا۔

وزیراعظم نے علاقائی سالمیت کے تحفظ اور امن و استحکام میں پاک فوج کے عزم کو سراہا،وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت مسلح افواج کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل فراہم کرے گی،عروج پاکستان کا مقدر ہے ،پاکستان کے عروج کو یقینی بنانے میں مسلح افواج کا اہم کردار ہے ۔

وزیراعظم سے ملاقات میں علی امین گنڈا پور کوعمران خان کی سرپرستی نہیں تھی، شیر افضل مروت

اس موقع پر آرمی چیف نے دورے اور فوج پر اعتماد بحال کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے کہا کہ پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترتی رہے گی،پاک فوج درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں حکومت کی بھرپور حمایت کرے گی ۔

قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے جس میں علاقائی سلامتی ،سرمایہ کاری سمیت مختلف امور پر گفتگو کی گئی ۔

مردہ مرغی کا گوشت 30 روپے والے شوارمے میں استعمال ہونے کا انکشاف

ملاقات کےد وران اظہار رائے کی آزادی سمیت دوسرے معاملات پر بھی بات چیت ہوئی ،وزیراعظم شہبازشریف نے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کااظہار کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ حکومت معیشت کے استحکام پر توجہ دے رہی ہے،وزیراعظم نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے کردار پر روشنی ڈالی۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے پلیئنگ کنڈیشنز کی منظوری

وزیراعظم نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ بھی پرزور طریقے سے اٹھایا،امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکا پاکستان کو اہم شراکت دار سمجھتا ہے۔


متعلقہ خبریں