18 اشیاء مہنگی،10 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی

bazar

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں ایک اعشاریہ 35 فیصد اضافہ ہوگیا۔مہنگائی 32 اعشاریہ 89 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔

چین کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بارشوں سے متاثرہ افراد کیلئے پاکستان کوہنگامی امداد

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے جس کے مطابق ایک ہفتے میں 18 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،10 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 30 روپے کا اضافہ ہوا،رواں ہفتے کے دوران کیلے فی درجن 34 روپے مہنگے ہوئے،ایک ہفتے میں انڈے فی درجن 19 روپے تک مہنگے ہوئے۔

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے عہدے پر نئی تقرری کیلئے 3 نام وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو ارسال

رواں ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 146 روپے 71 پیسے مہنگا ہوا،ایک ہفتے میں لہسن فی کلو 22 روپے مہنگا ہوا ،مٹن کی فی کلو قیمت میں 31 روپے اضافہ ہوا،بڑا گوشت فی کلو 14 روپے تک مہنگا ہوا،زندہ مرغی فی کلو 6 روپے تک مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں برانڈڈ خوردنی تیل5 لیٹر 29 روپے ،برانڈڈ گھی اڑھائی کلو 14 روپے تک سستا ہوا،20کلو آٹے کا تھیلا 26 روپے تک سستا ہوا۔

بلڈ پریشر، ڈائریا کی دواؤں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا

ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 93 پیسے کی کمی ہوئی،رواں ہفتے تازہ دودھ، خشک دودھ ،دہی سمیت 23 اشیاء کے دام مستحکم رہے۔


متعلقہ خبریں