آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے پلیئنگ کنڈیشنز کی منظوری

icc

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کااجلاس ہوا جس میں  مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے پلیئنگ کنڈیشنز کی منظوری دی گئی ۔

تنخواؤں اور پنشن سمیت سرکاری اخراجات میں کٹوتی کیلئے نئی کمیٹی کے قیام کا اعلان

آئی سی سی کے مطابق سیمی فائنل اور فائنل کیلئے ریزرو ڈے رکھا جائے گا،ون ڈے اور ٹی20 میں اوورز کے درمیان سٹاپ واچ کااستعمال لازمی قراردیا گیا ہے،سٹاپ کلاک کا استعمال جون2024سے وائٹ بال کرکٹ میں لاگو کردیا جائے گا۔

وائٹ بال میں ایک اوور مکمل ہونے کے بعد ایک منٹ کے اندر اندر دوسرا اوور شروع ہونا لازم ہوگا،اجلاس میں ورلڈ کپ 2026 کی کوالیفکیشن کی منظوری دی گئی۔

پی سی بی شین واٹسن کے تمام مطالبات ماننے کو تیار

ورلڈ کپ 2026 کیلئے براہ راست 12 ٹیمیں کوالیفائی کریں گی،پلینگ کنڈیشنزمیں لیگ مرحلےمیں میچ مکمل ہونےکیلئےدوسری اننگ کےکم ازکم5اوورز ہونالازمی قراردیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی سفیر تعیناتی کی خبریں گمراہ کن اور بے بنیاد ہیں، ترجمان الیکشن کمیشن

ناک آوٹ مرحلے میں میچ نتیجہ خیز ہونے کیلئے کم سے کم 10اوورز ہونا لازم ہوگا،آئی سی سی ٹی20ورلڈ کپ 2026 بھارت اور سری لنکا میں ہوگا۔


متعلقہ خبریں