‘پروجیکٹ دسمبر‘ نامی اے آئی ٹول کے ذریعے خاتون کی مرحوم ماں سے گفتگو

اے آئی ٹول

اداکارہ سیرین مالاس نے اپنی مرحوم ماں کے غم سے نمٹنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے گفتگو کی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ 2015 میں اپنے آبائی ملک شام سے ہجرت کے دوران جرمنی منتقل ہوئیں تو اپنی والدہ نجاہ سے الگ ہوگئیں۔ نجاہ 2018 میں 82 سال کی عمر میں گردے خراب ہونے کی وجہ سے غیر متوقع طور پر انتقال کرگئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق سیرین اپنی ماں سے بات کرنے کا آخری موقع چاہتی تھیں۔ بالا آخر 4 سال گزر جانے کے بعد سیرین نے ’پروجیکٹ دسمبر‘ نامی مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال کیا جس کو بنانے والے انجینیئر کا دعویٰ ہے کہ وہ ’مرنے والوں کی نقل‘ کرتا ہے۔

بھارت: اے آئی ٹیکنالوجی سے بنائی گئی پہلی ٹیچر متعارف

اس ایپلی کیشن پر صارفین کو ایک مختصر آن لائن فارم دیا جاتا ہے جس میں مر جانے والے شخص کی عمر، صارف کے ساتھ تعلق اور اس شخص کا کوئی ایک اقتباس شامل کیا جاتا ہے۔

فارم میں شامل کیے گئے جوابات کو اوپن اے آئی کے جی پی ٹی 2 کے ذریعے چلنے والے اے آئی چیٹ بوٹ میں فیڈ کیا جاتا ہے۔ سیرین نے بالکل ایسے ہی جب چیٹ بوٹ کا استعمال کیا نتائج انتہائی خوفناک تھے۔

سرین نے اپنی مرحوم ماں نجاہ سے اس طرح کی گفتگو کی۔

اس حوالے سے پروجکیٹ دسمبر کے بانی جیسن روہرر کا کہنا ہے کہ صارفین عام طور پر وہ لوگ ہوتے ہیں جو کسی عزیز کے اچانک انتقال کے غم سے نمٹتے کی کوشش کرتے ہیں۔ زیادہ تر لوگ مردہ عزیز کے ساتھ اپنی آخری بات چیت نقلی انداز میں کرتے اور پھر آگے بڑھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں