بھارت: اے آئی ٹیکنالوجی سے بنائی گئی پہلی ٹیچر متعارف


نئی دہلی: بھارت میں پہلی آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے ذریعے بنائی گئی اسکول ٹیچر متعارف کروا دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ کے ایک شہر میں اسکول نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے تخلیق کردہ ٹیچر ” آئرس” کو متعارف کروا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

آئرس بھارت کی پہلی ہیومنائیڈ روبوٹ ٹیچر ہے اور اسے مشہور ٹیک کمپنی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ ہیومنائیڈ روبوٹ ٹیچر 3 زبانیں بول سکتی ہے اور طلبا کے مشکل سوالات کے جواب دینے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک کی چند گھنٹے بندش، مارک زکر برگ اربوں ڈالر سے محروم ہو گئے

ربورٹ ٹیچر تیار کرنے والی کمپنی نے انسٹاگرام پر آئرس کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں وہ بچوں کے ساتھ کلاس روم میں موجود ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maker Labs (@makerlabs_official)

واضح رہے کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کی حالیہ پیشرفت سے لوگوں میں یہ خدشہ پیدا ہوا ہے کہ ان کی ملازمتیں خطرے میں ہیں، ایک رپورٹ میں اس خدشے کو درست قرار دیتے ہوئے پیشگوئی کی گئی کہ 30 کروڑ ملازمتیں جنریٹیو اے آئی سے متاثر ہو سکتی ہیں۔


متعلقہ خبریں