سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات، پولنگ جاری

پارلیمنٹ اجلاس (parliament session)

سینیٹ کی چھ خالی نشستوں پرضمنی انتخابات کے تحت پولنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ صبح 9 بجے شروع ہوئی ہے اور شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

اسلام آباد کی ایک، سندھ کی 2 اور بلوچستان کی 3 جنرل نشستوں پر الیکشن ہو رہے ہیں، ووٹنگ کا عمل قومی اسمبلی، سندھ اوربلوچستان اسمبلی میں جاری ہے جہاں تینوں ایوان کے ارکان حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

سینیٹ کی یہ نشستیں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، مولانا عبدالغفورحیدری، نثارکھوڑو، جام مہتاب، پرنس احمد عمر اور سرفراز بگٹی کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھیں۔

وزیراعظم نے تعاون کا یقین دلایا، علی امین گنڈا پور:ملکرچلیں گےتوملک ترقی کریگا،شہبازشریف

سینیٹ کی اسلام آباد کی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار چوہدری الیاس مہربان کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

سندھ میں سینیٹ کی دو نشستیں پیپلزپارٹی کے مہتاب ڈہر اور نثار کھوڑو کے مستعفی ہونے پر خالی ہوئیں،سندھ اسمبلی کو سینیٹ کے انتخاب کے لیے پولنگ اسٹیشن بنایا گیا ہے، پیپلز پارٹی اور سنی اتحاد کونسل کے 4 امیدوارآمنے سامنے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے امیدواروں میں اسلم ابڑو اور سیف اللہ دھاریجو جبکہ سنی اتحاد کونسل کے نذیر اللہ اور شازیہ سہیل امیدوار ہیں جبکہ بلوچستان سے سینیٹ کی3 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے 9 امیدوارآمنے سامنے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں