پاکستان تحریک انصا ف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ عطااللہ کی 99فیصد پریس کانفرنس جھوٹی ہوتی ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا عاصمہ شیرازی کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے، ہم پارلیمان کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے۔
قومی وصوبائی اسمبلیوں کی23 نشستوں پرضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان
انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ ہرحال میں رکھیں گے، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ جو ورکنگ ریلیشن شپ ہے وہ جاری ہے۔
رہنما تحریک انصاف نے الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطااللہ تارڑ کی 99فیصد پریس کانفرنس جھوٹی ہوتی ہے، پچھلے 2سال میں انہوں نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔