قومی وصوبائی اسمبلیوں کی23 نشستوں پرضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان

صدارتی انتخابات

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی23خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے جاری شیڈول کے مطابق قومی وصوبائی اسمبلیوں کی 23خالی نشستوں پر پولنگ 21اپریل کو ہوگی، ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی 18مارچ تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

وفاقی حکومت نے اخراجات میں کمی کیلئے کمیٹی بنا دی

الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب کیلئے امیدواروں کی سکروٹنی 21مارچ تک ہوگی، امیدواروں کی کاغذات نامزدگی پر اعتراضات25مارچ تک عائد کئے جاسکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے اعتراضات پر فیصلے 28مارچ تک سنائے جائیں گے۔

جاری شیڈول کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 28مارچ کو جاری کی جائیگی جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشان 30مارچ کو جاری کئے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں