سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کیلئے بھاری رقم کا مطالبہ کردیا ہے۔
یواے ای منتقلی کے بعد عثمان خان قومی ٹیم کی نمائندگی کے اہل نہ رہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ شین واٹسن نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کیلئے ایک کروڑ روپے مانگے ہیں جبکہ وہ اس دوران عہدے پر رہتے ہوئے زیادہ تر وقت خاندان کے ساتھ گزارنے کے بھی خواہاں ہیں۔
امکان ہے پی سی بی کے معاملات شین واٹسن کے ساتھ طے نہ پاسکیں۔شین واٹس اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈکوچ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ایک ہفتے کے دوران کمی
یاد رہے سابق ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر بھی قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے وقت نہیں نکال رہے تھے جبکہ انہیں بھی کوچنگ کی مد میں پی سی بی لاکھوں روپے ادا کررہا تھا۔
اس کے علاوہ مائیک ہیسن کیساتھ بھی بورڈ کی بات ہوئی ہے ، انہوں نے بھی ابھی تک کوئی مثبت جواب نہیں دیااور سوچنے کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔