پی ایس ایل ،پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دیدی


پی ایس ایل 9 کے 29 ویں میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو شکست دیدی۔

کیلوں اور پیاز کی برآمد پر 15 اپریل تک پابندی عائد

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 148رن کا ہدف دیا، کپتان پشاور زلمی بابر اعظم 51رن بنا کر نمایاں رہے،صائم ایوب نے 19،محمد حارث نے 13رن بنائے،روومان پاول 30اور عامر جمال 8رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے،حسن علی ، عرفات منہاس اور زاہد محمود نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بناسکی ۔ٹم سیفرٹ 41،عرفان خان 39 رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔

یواے ای منتقلی کے بعد عثمان خان قومی ٹیم کی نمائندگی کے اہل نہ رہے

اس جیت کے بعد پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگئی ، کراچی کنگز جو ایونٹ سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہے ، 5 ویں نمبر پر رہی۔


متعلقہ خبریں