اسحاق ڈار پالیسیز نے حالات مشکل کیے، نہیں لگتا وہ کوئی ریلیف دینگے، شازیہ مری

اسحاق ڈار کی پالیسیز نے حالات مشکل کیے، نہیں لگتا وہ کوئی ریلیف دینگے، شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے عوام کو ریلیف نہیں دیا۔

پیپلز پارٹی رہنما نے اپنے ایک بیان میں موجودہ معاشی چیلنجز سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی معاملات سنگین ہے، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی پالیسیوں نے عوام کو ریلیف نہیں دیا۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ لیگی رہنما اسحاق ڈار کی پالیسیوں نے لوگوں کے لیے حالات مشکل کردیے تھے۔ نہیں لگتا کہ اسحاق ڈار عوام کو کوئی ریلیف دے پائیں گے۔

اسحاق ڈار کے بجائے معروف بینکر محمد اورنگزیب کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ


متعلقہ خبریں